12 دسمبر ، 2014
کراچی .....عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف نہیں مل رہا تو پرامن احتجاج اُن حق ہے ، انہوں نے کسی کو زبردستی لانے یا دکانیں بند کرنے کا نہیں کہا، کراچی کے عوام ، ٹرانسپورٹرز ، مزدوروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ فیصل آباد کے غنڈوں کے بارے میں کل پریس کانفرنس کرکے بتائونگا۔ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے جیو نیوز کی ٹیم پرپی ٹی آئی کے کارکنوں کے تشدد کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے کی خود تفتیش کراؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابی کا نظام لانا چاہتے ہیں ، ایسا سسٹم لانا چاہتے ہیں جس سے چندخاندانوں کی حکومت ختم ہو، 2013کے انتخابات میں دھاندلی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن دھاندلی کی انکوائری کرے ،اوردھاندلی کرنےوالوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمے چلائے جائیں۔