پاکستان
12 دسمبر ، 2014

عمران خان کا پلان سی معیشت پر خودکش حملہ ہے، زعیم قادری

عمران خان کا پلان سی معیشت پر خودکش حملہ ہے، زعیم قادری

لاہور......ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پلان سی معیشت پر خودکش حملہ ہے۔ سڑکوں کوبند کرانا غیرآئینی اورغیرقانونی ہے۔حکومت عوام اورتاجروں کوبنیادی حقوق کی فراہمی کی پابند ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو میںان کاکہنا تھاکہ عمران خان کومعاشی دہشت گردی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔لاہور بند کرکے معیشت کو کمزور کرنا عمران خان کی سازش ہے۔ فیصل آباد میں معیشت کوایک دن میں 20ارب روپے کانقصان ہوا۔ کراچی میں 70سے80ارب کانقصان ہو سکتا ہے۔ زعیم قادری کاکہنا تھا کہ غیرمشروط ڈائیلاگ کی دعوت پر امید تھی کہ عمران خان سیاسی بلوغت کامظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج ترک کردیں گے۔ لیکن انہوں نےثابت کردیاوہ بیک ڈورڈپلومیسی کے ذریعے اقتدار میں آناچاہتےہیں۔

مزید خبریں :