پاکستان
13 دسمبر ، 2014

قبائلی علاقوں میں شدید سردی ،موسمی امراض میں اضافہ

قبائلی علاقوں میں شدید سردی ،موسمی امراض میں اضافہ

خیبرایجنسی..... قبائلی علاقہ جات ان دنوں خشک اورشدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں ، جس کے باعث موسمی امراض میں اضافہ ہورہا ہے، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔خیبر ایجنسی اورملحقہ قبائلی علاقوں میں خشک سردی کے باعث موسمی امراض نزلہ ،کھانسی اور موسمی بخار میں اضافہ ہورہا ہے۔ گلگت بلتستان میں غذر ، اسکردو ،استور کے بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ آج صبح سے جاری ہے، میدانی علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ ،پنجاب اور بلوچستان میں بھی سردی میں اضافہ ہورہا ہے ،گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں :