پاکستان
13 دسمبر ، 2014

چہلم امام حسین، 300 مقامات پر اسنائپرز تعینات ہیں،آئی جی سندھ

 چہلم امام حسین، 300 مقامات پر اسنائپرز تعینات ہیں،آئی جی سندھ

کراچی.......آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے مطابق چہلم امام حسین کے موقع پر غیر معمولی سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں۔آئی جی سندھ کے مطابق حفاظتی انتظامات کے تحت جلوس میں شرکت کرنے والوں کی تلاشی کے لئے پولیس کا عملہ تین حصوں میں تقسیم کئے گئے۔ خواتین کی تلاشی کے لئے خواتین اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔چہلم امام حسین کی سیکورٹی کے لئے 5 ہزار پولیس اہلکار تعنیات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹس نصب کئے گئے ہیں۔جلوس بر آمد ہونے سے قبل سراغ رساں کتوں کے زریعے اسنیپ چیکنگ کی گئی ہیں۔ 300 بلند مقامات پر ماہر نشانہ باز تعینا ت کئے گئے ہیں ۔ جلوس کے آگے پیچھے پولیس کی کیمرا نصب موبائل گاڑیاں موجود ہونگی۔

مزید خبریں :