13 دسمبر ، 2014
لاہور .....سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہا ہے کہ 15 دسمبر کو پی ٹی آئی کی ہڑتال پرکسی کوقانون ہاتھ میں نہیں لینےدیں گے،املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑکی اجازت نہیں دی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ حضرت امام حسین کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخش کے عرس مبارک کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،چہلم کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔امین وینس کا مزید کہناتھا کہ 15 دسمبر کو پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال کے موقع پر کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے ،اس دن لاہور امن و امان کا قیام یقینی بنائینگے۔