13 دسمبر ، 2014
نوشہرہ میں 6 لاشیں برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا
نوشہر ہ......نوشہر ہ میں دریائے سندھ کے کنارے سے6 افرادکی لاشیں ملی ہیں۔مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ایس ایچ اونظام پورمحمد سلیم نے جیونیوز کو بتایا کہ اہل علاقہ نے اطلاع دی تھی کہ دریائے سندھ کے کنارے دروازگئی نظام پور کے مقام پر6 افرادکی لاشیں ملی ہیں ۔جس پر پولیس موقع پر پہنچی اورلاشوں کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق تمام افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے اورلاشیں دریا میں بہا دی گئی ۔پولیس نے لاشیں شناخت اورپوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی ہیں ۔