13 دسمبر ، 2014
شکارپور.....شکارپور میں ڈاکو مسافر وین میں لوٹ مار کرنے کے بعد تاجر کو اغواکر کے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ خانپور انڈ س ہائی وے پر پیش آیا ۔ حید آباد سے کندھ کوٹ جانے والی مسافر وین کو خانپور انڈس ہائی وے کے مقام پر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرروکا اور مسافروں سے موبائل فون، نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد کندھ کوٹ کے ہندو تاجر کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہو گئی ہے تاجر کو جلد بازیاب کرالیا جائےگا۔