دنیا
14 دسمبر ، 2014

امریکا : پولیس کےہاتھوں سیاہ فام افرادکی ہلاکت پر مظاہرے

امریکا : پولیس کےہاتھوں سیاہ فام افرادکی ہلاکت پر مظاہرے

واشنگٹن .....پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکتوں کیخلاف واشنگٹن اور نیویارک میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہائوس سے چند بلاک دور جمع ہونے والے مظاہرین پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فام افراد کی ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ افریقی نژاد امریکی باشندوں کی بلاجواز ہلاکتوں کو روکنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔اُدھر نیویارک میں بھی پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے، مظاہرین نے اسےنسل پرستانہ’’ عمل ‘‘ قرار دیا۔سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت اور گرینڈ جیوری کی جانب سے سفید فام پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد نہ کیے جانے کا معاملہ اس وقت امریکا کا اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔

مزید خبریں :