15 دسمبر ، 2014
لاہور........لاہور میں تحریک انصاف کےکارکنوں نے ایک بار پھر جیو نیوز کے صحافیوں سے بدتمیزی کی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جیو نیوز کی اینکرپرسن ثناءمرزا سے بدتمیزی کی ہے، ان پر بوتلیں پھینکیں، جس کے بعد ثناء مرزا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی مسلسل جاری ہے فیصل آباد پھر کراچی اور اب لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کی جانب سے جیونیوز کے اسٹاف کیلئے ہتک آمیز رویہ جاری ہے۔تحریک انصاف کےکارکنوں نےجیو نیوز کی ڈی ایس این جی وین کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نے جیونیوز کے اسٹاف پر بوتلیں، پتھر اور ڈنڈے پھینکے،اینکر پرسن ثناءمرزا سمیت جیونیوز کا اسٹاف ڈی ایس این جی میں محصور ہو کر رہ گیا،تحریک انصاف کےکارکن جیونیوز کے اسٹاف سے مسلسل بدکلامی بھی کر رہے ہیں۔