15 دسمبر ، 2014
لاہور.........پاکستان تحریک انصاف نے لاہو رمیں ہونے والے احتجاج کی کوریج کرنے والی جیو نیوز کی اینکر پرسن ثناء مرزا اور جیونیوز کی ٹیم پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔