15 دسمبر ، 2014
لاہور.........لاہور کے علاقے چیرنگ کراس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنی ہی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔چیرنگ کراس پر تحریک انصاف کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ خواتین کارکنوں نے مرد کارکنوں سے اپنی حفاظت کے لیے ڈنڈے اٹھالیے۔اس صورتحال کے بعد اسپیکر پر اعلانات کیے گئے کہ خواتین کااحترام کریں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی خواتین کارکن مرد کارکنوں کی جانب سے بدتمیزی کیے جانے کے بعد چیرنگ کراس سےچلی گئیں۔