15 دسمبر ، 2014
لاہور........عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب لاہورجاگ جاتا ہے تو ڈکٹیٹر بھاگ جاتا ہے، شریف برادران جب لاہور جاگ جاتا ہے توپاکستان جاگ جاتاہے۔لاہور میں تحریک انصاف کے تحت یوم احتجاج کے موقع پر چیرنگ کراس کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے جو پیسے بنائے ہیں وہ عمران خان کی قیادت میں واپس لیں گے،سروں کا سمندر دیکھ رہا ہوں، نوازشریف آپ بھی دیکھیں،عوام نےثابت کردیاکہ لاہورعمران خان کا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام کو نوازشریف کی حکومت کو اٹھاکر باہر پھینکنا ہے،عمران خان جمہوری طریقےسے قوم کا حق مانگ رہےہیں۔