15 دسمبر ، 2014
لاہور..........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف مذاکرات پرنہ آئےتونوجوان تیاررہیں، میرا اگلا پلان تیار ہے،48گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے،جوڈیشل کمیشن نہ بناتوہمارےلیے سڑکوں پرآنےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیں بچےگا۔لاہور میں تحریک انصاف کے تحت منائے جانے والے یوم احتجاج کے اختتام پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جو قرضےلےرہےہیں وہ ان سےہی واپس کرائیں گے،ہمارےاحتجاج سےصاف شفاف جمہوریت آئےگی،اگر 30سال پہلےدھاندلی کے خلاف کھڑے ہوتے تو آج مجھے یہ سب کچھ نہ کرنا پڑتا،فیصل آبادمیں کارکن کی ہلاکت پر راناثناءالله کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا چل گیا ہے کہ اسٹیٹس کو کون ہے؟پاکستان کےعوام جاگ گئےہیں،انہیں انصاف چاہیے،ہم انصاف مانگ رہے ہیں،ہم انصاف کے بغیر سانس نہیں لیں گے،2013ءکے انتخابات کا احتساب چاہتے ہیں، میاں صاحب کےامیدوارگنتی سےڈرتےہیں،اسٹےآرڈرکےپیچھےچھپےہیں،اگر میاں صاحب کے امیدوار انتخاب میں جیتے ہیں توگنتی سےکیوں ڈرتےہیں؟ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں میاں صاحب سڑکوں پرلےآئےہیں،ہمیں سڑکوں پرنہ لائیں،میاں صاحب مذاکرات کی میزپرپہنچیں،میاں صاحب کےپاس دو راستے ہیں،پہلاراستہ،میاں صاحب فوری طورپرجوڈیشل کمیشن بناکرتحقیقات کرائیں،48گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن بنادیں،ہمیں آگےاحتجاج کرنے کی ضرورت نہیں،دوسراراستہ،میاں صاحب آپ حکومت نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 1970ءکےسواآج تک شفاف انتخابات نہیں ہوئے،لاہورکےشہریوں کاشکریہ اداکرتاہوں۔عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ میڈیاکی حفاظت کرنی ہے،کسی خاتون کےساتھ بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے۔