انٹرٹینمنٹ
25 اپریل ، 2012

مہدی حسن کو علاج کے لئے بھارتی ویزا مل گیا

مہدی حسن کو علاج کے لئے بھارتی ویزا مل گیا

کراچی…طویل عرصے سے علیل مشہور عالم گلوکار مہدی حسن کو علاج کی غرض سے بھارت لے جایا جارہا ہے،اس سلسلے میں ان کی فیملی کو بھارت کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ مہدی حسن کو علاج کے لیے بھارت لے جایا جا رہا ہے، عارف مہدی کے مطابق بھارت کے دورے میں وہ خود ، ان کی اہلیہ، بیٹا اور طبی عملے کے2ارکان بھی مہدی حسن کے ہمراہ ہوں گے اور نئی دلی اورممبئی میں تقریبا30دن رہیں گے،اطلاعات کے مطابق مہدی حسن کوایئرایمبولنس میں بھارت لے جایا جائے گا کیونکہ ان کی طبعیت ایسی نہیں کہ وہ معمول کی پروازسے سفر کرسکیں، بھارتی میڈیا کے مطابق مہدی حسن کے علاج کا انتظام نئی دلی کے فورٹیز اسپتال میں کیا جارہا ہے اور ان کی فیملی کو بھارت کاویزا دے دیا گیا ہے۔ عارف مہدی نے بتایا کہ ان کی والد کے ساتھ بھارت روانگی میں ڈیڑھ سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :