16 دسمبر ، 2014
پشاور.......پشاور کے کینٹ ایریامیں وارسک روڈ پر واقع پبلک اسکول میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاںبحق افراد کی تعداد 14ہو گئی ہے،صوبائی وزیر صحت نے واقعے میں 14افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔اسپتال انتظامیہ نے10افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایاہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون ،بچے اور ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نےپشاور میںا سکول پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اسکول میں فوجی دستوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہےاور دہشتگردوں کے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعدادنے اسکول اور اطراف میں پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق وارسک روڈ پر بہار کالونی کے قریب اسکول پر 6سے زائد مسلح افرادنے پہلے ایک گاڑی کو آگ لگائی اور اسکول میں داخل ہو گئے،بچوں پر براہ راست گولیاں چلائیںاورکچھ بچوں کو یرغمال بنالیا ، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری طور پر کارروائی شروع کی گئی ،بچوں کودہشت گردوںسے بازیاب کرایا گیا جبکہ زخمی اور جاںبحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔دہشت گرد اب بھی اسکول کی عمارت میں موجود ہیں اور آپریشن کی کارروائی جا ری ہے۔