17 دسمبر ، 2014
اسلام آباد...... وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سزائےموت پرعملدرآمد پرپابندی اٹھانےکی منظوری دیدی ہے،پابندی اٹھانے کے بعد سزائےموت پانےوالےدہشتگردوں کو پھانسی دی جا سکے گی۔پاکستان میں سزائے موت پر پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت نے پابندی عائد کی تھی،ذرائع کے مطابق یورپی یونین سے معاشی فائدے کے حصول کی خاطر پابندی عائد کی گئی تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان میں سزا یافتہ مجرموں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔