پاکستان
17 دسمبر ، 2014

عمران خان کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

عمران خان کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد.........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےاسلام آباد میں تحریک انصاف کا 126دن طویل دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورکمیٹی اجلاس میں دھرناختم کرنے یا مؤخرکرنےپرمشاورت کی گئی جس میں تحریک انصاف کےاکثریتی اراکین نے رائے دی کہ دھرناختم کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے بچوں کو کوئی مارے تو میں بڑوں سے لڑوں گا بچوں کو کیسے مار سکتا ہوں؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات ملکی جمہوریت کے لیے ضروری ہیں،نوازشریف دھاندلی کی تحقیقات کیلئےقدم آگےبڑھائیں، ہم ان کےساتھ ہیں۔

مزید خبریں :