19 دسمبر ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ سانحہ پشاور کے شہیدوں اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نماز جمعہ کے بعد مزار قائد سے تبت سینٹر تک ریلی نکا لے گی۔ الطاف حسین کہتے ہیں آج اہم انکشافات کروں گا۔طالبان اورداعش کےحامیوں کے چہروں سےپردہ اٹھاوٴں گاریلی نکالنے کا اعلان رابطہ کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔ ریلی دوپہر 2 بجے مزارقائدسے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ریلی سے خطاب میں طالبان اورداعش دہشت گردوں کے حا میوں کے چہروں سے پردہ اٹھاؤں گا ۔ایسے حقائق بیان کروں گاکہ جو قوم کے سامنے آج تک نہیں لائے گئے ۔انھوں نے کہاکہ طلبہ اپنے ساتھ ڈائری اورقلم لےکرآئیں حقائق نوٹ کرلیں اورکسی بھی عالم سے ان کی تصدیق کرا لیں ۔انھوں نے کہاکہ پشاورمیں درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم طلبہ وطالبات اوراساتذہ کوجس بیدردی سے شہیدکیا۔اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔الطاف حسین نےعوام سے ریلی میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔