19 دسمبر ، 2014
اسلام آباد.......حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج شام اسلام آباد میں ہوں گے۔ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کے مطابق اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے ۔ جس میں طے کیا گیا کہ مذاکراتی کمیٹیاں جمعے کی شام 4 بجے ملاقات کریں گی۔ فریقین کے درمیان مذاکرات جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ہوں گے۔