پاکستان
19 دسمبر ، 2014

لاہور : نجی تعلیمی اداروںکی طرف سے چھٹیوں کے احکامات نظرانداز

لاہور : نجی تعلیمی اداروںکی طرف سے  چھٹیوں کے  احکامات  نظرانداز

لاہور .......لاہور کے متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سردیوں کی چھٹیوں کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے،شہر میں نہ صرف اسکول کھلے رہے بلکہ بچوں کے امتحانات بھی لیے گئے۔سانحہ پشاور کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظرحکومت نے سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر آج سے 2جنوری تک بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن متعدد پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے حکومت کے احکامات کو رد کرتے ہوئے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا اور آج بھی اسکول کھلے رکھے،بچوں کے امتحانات بھی لئے گئے ،،والدین سراپا احتجاج ہیں کہ محکمہ تعلیم فوری طور پر ان تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید خبریں :