پاکستان
19 دسمبر ، 2014

وزیر اعلیٰ سندھ کو 1 ارب 60کروڑ مالیت کا ہیلی کاپٹرخرید نے سے روکدیا گیا

وزیر اعلیٰ سندھ کو 1 ارب 60کروڑ  مالیت کا ہیلی کاپٹرخرید نے سے روکدیا گیا

اسلام آباد........سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔وزیر اعلی سندھ کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے خلاف محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کررکھی ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی سندھ کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے مالیت سے ہیلی کاپٹر خریدا جارہا ہے ، جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے 29 دسمبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :