پاکستان
19 دسمبر ، 2014

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی، 32 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں  فورسز کی کارروائی، 32 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی........آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیرا ہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 32 دہشت گرد ہلاک ، باقی اپنے ساتھیوں کی لاشں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گرد وادی تیراہ سے افغان بارڈر کی طرف فرار ہو رہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے ورماگئی اور سپر کوٹ کے مقام پر فرار ہونے والے دہشت گردوں پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 32 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد دہشت گرد اپنی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :