پاکستان
19 دسمبر ، 2014

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی کی  ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی.......کراچی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف پولیس کا آپریشن، کارروائی کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ سے علاقے میں کشید گی پھیل گئی ۔آج کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف پولیس کی جانب سےآپریشن کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے مارکیٹ کے اطراف میں پتھاروں اور ٹھیلوں کو ہٹانے کا عمل شروع کیا جس پر دوکانداروں نے شدید مزاحمت کی اور پولیس کو کارروائی کر نے سے روکنے کی کوشش کی ۔مزاحمت کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، اس موقع پر پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔

مزید خبریں :