پاکستان
19 دسمبر ، 2014

کرم ایجنسی میں کارروائی ، 30سے زائد دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

کرم ایجنسی میں کارروائی ، 30سے زائد دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

کرم ایجنسی........کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 30سے زائد دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ اورمےگئی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ۔جبکہ چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے سے دہشت گردوں پر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 30سے زائد دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب لوئر کرم کے علاقہ شیدانو ڈنڈ میں بارودی سنرگ پھٹنے سے ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا ہے ۔

مزید خبریں :