19 دسمبر ، 2014
لاہور.......وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ دہشت گرد سفاک درندے اوردھرتی کابوجھ ہیں۔دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانےوالے پولیس افسراورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کےاہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنانے پر وزیراعلی شہباز نےگجرات اورگوجرانوالہ پولیس کوشاباش دی اور پولیس حکام ،اہلکاروں اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بہادری اورجرات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعلی کا کہنا تھاکہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوناکام بنایا ۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کا ناسورختم کرکے دم لیں گے۔