پاکستان
19 دسمبر ، 2014

کراچی:سانحہ پشاور پرطلبا کا احتجاج ،دہشتگردوں کیخلاف عزم کااظہار

کراچی:سانحہ پشاور پرطلبا کا احتجاج ،دہشتگردوں کیخلاف عزم کااظہار

کراچی .....سانحہ پشاور کیخلاف چوتھے روز کراچی پریس کلب کے باہر اسکول کے طلباء نے المناک واقعہ پر احتجاج کیا، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں ۔سانحہ پشاور میں قوم کے مستقبل کو دہشت گردوں نے اپنی بر بریت کا نشانہ تو بناڈالا لیکن اس سانحہ پر پوری قوم کا حوصلہ نہ صرف بلند ہوا بلکہ بچوں نے بھی دہشت گردوں کو پیغام دے ڈالا کہ وہ ڈرنے والے نہیں۔کراچی پریس کلب کے باہر نجی اسکول کے طلباء نے شہداء سے اظہار یکجہتی اور اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر بچے پرُ عزم اور حوصلے چٹان نظر آئے۔بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی باہمت تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کاروائیاں ملک کے معماروں پر وار ہے لیکن بزدل دہشتگرد نہ تو اس قوم کو ہرا سکتے ہیں نہ معماروں سے انکا مستقبل چھین سکتے ہیں۔احتجاج میں بچوں نے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں، دہشت گردی کےخلاف اور پاک افواج اور امن کے حق میں نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :