19 دسمبر ، 2014
لاہور......لاہورکی کوٹ لکھپت جیل کے اندر اوراس کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔لاہورکی سینٹرل جیل کے اطراف میں رینجرز اورپولیس کی نفری بڑھادی گئی۔ جیل کی طرف جانے والے راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔جیل کے قریب واقع رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے ہیں اورمکینوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔