پاکستان
19 دسمبر ، 2014

سانحہ پشاور : اہلسنت والجماعت کا اسلام آباد میں مظاہرہ

سانحہ پشاور : اہلسنت والجماعت کا اسلام آباد میں مظاہرہ

اسلام آباد .....سانحہ پشاور کے خلاف اہلسنت والجماعت نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے اس موقع پر سول سوسائٹی کے 7 ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔ سانحہ پشاور کے المناک واقعے کی مذمت اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے اہلسنت و الجماعت نے اسلام آباد میں لال مسجد کے باہر مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ مقررین نے کہا کہ سانحہ پشاور انتہائی المناک ہے اور کون ایسا فرد ہے جسے دکھ نہ پہنچا ہو اور اس کی مذمت نہ کرے ۔اہلسنت و الجماعت کے احتجاج کے موقع پر پولیس نے سول سوسائٹی کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا جو لال مسجد کے باہر اپنا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے ۔احتجاج کی سیکیورٹی کے لیے مختلف سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔

مزید خبریں :