صحت و سائنس
19 دسمبر ، 2014

پشاور: 20دسمبر کو ایک روزہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

 پشاور: 20دسمبر کو ایک روزہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

پشاور .....پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسزکے پیش نظر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پشاور میں کل 20دسمبرکو ایک روزہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع بھر میں ایک روز کیلئے موٹر سائیکل چلانے پر پاپندی عائد ہوگی ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور میں خصوصی انسداد پو لیو مہم کے دوران7 لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو ویکسین پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اسی طرح صو بہ کے 25اضلاع میں سے 22 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم 22دسمبر کو شروع کی جا رہی ہے ۔ جس میں 41لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ پاپندی کا اطلاق صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ پولیو رضاکاروں کی حفاطت کے لئے 4 ہزار سےزیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :