22 دسمبر ، 2014
پشاور.......عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شہید بشیر احمد بلور کی دوسر ی برسی آج منائی جارہی ہے ۔بشیر بلور پشاور میں ایک خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کے حالات زندگی پر ایک نظر اس رپورٹ میں ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے بہادر رہنما شہید بشیر احمد بلور کو بچھڑے ہوئے دو سال ہوگئے ۔بشیربلور یکم اگست 1943ءکو پشاور میں پیدا ہوئے۔ قانون میں گریجویشن کیا اور پشاور ہائی کورٹ بار کے رکن بھی رہے ۔ انہوں نے 1970ء میں عوامی نیشنل پارٹی سے اپنے سیاسی کیریر کا اغاز کیا۔ 2008ء کے عام انتخابات میں چوتھی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ شہید بشیر بلور کا شمار نڈر سیاست دانوں میں ہوتا تھا،، جو دہشت گردی کے خطرات کے باوجود عوام کے دکھ درر میں شریک ہوتا اور انکے غم بانٹنے کی کوشش کرتا۔ شہید بلور 2 مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر جبکہ 4 مرتبہ سنیئر وزیر رہے ۔ شہید بشیر احمد بلور ،، پشاور کے بیری باغ قبرستان میں دفن ہیں ۔دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہید بشیر بلور اپنی زندگی میں چاہتے تھے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف ایک ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جنگ ہے اور ہمیں اس کے لیے ایک ہونا ہوگا۔