دلچسپ و عجیب
26 اپریل ، 2012

نیویارک :قدیم چینی جنگجوؤں کے چکنی مٹی کے مجسموں کی نمائش

نیویارک :قدیم چینی جنگجوؤں کے چکنی مٹی کے مجسموں کی نمائش

نیویارک…این جی ٹی…امر یکی شہرنیویارک کے ڈسکوری ٹائمز اسکوائر میوزیم میں قدیم دور کے چینی جنگجوؤں کے مجسمے نما ئش کے لیے پیش کردیے گئے ہیں۔27تاریخ سے عام عوام کے لیے نمائش پر جانے والے یہ انسانی سائز کے برابر10 مجسمے چین کے پہلے بادشا ہ کے وفادار جنگجوؤں کے ہیں جنہیں چکنی مٹی سے بنایا گیا ہے۔یہ مجسمے 2200سال قبل حکمر انی کر نے والے چینی بادشاہ کے مقبرے سے 1974میں دریا فت کیے گئے تھے۔اس نمائش میں پیدل فوجی جنگجوؤں،تیراندازوں اور بادشاہ کی سواری چلا نے والے گھڑسوار فوجیوں کے مجسمے موجود ہیں جو 6فٹ لمبے اور 300سے لے کر 400پونڈ تک وزنی ہیں۔

مزید خبریں :