22 دسمبر ، 2014
پشاور........عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد اچھا قدم ہے، یہ فیصلہ پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب میں اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی مذمت کے کیلئے الفاظ نہیں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہوں گے،آئی ڈی پیزکی دیکھ بھال صحیح نہیں ہو رہی،خدا نہ کرے آئی ڈی پیز مایوس ہو گئے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔صدراےاین پی اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ اس خطے نے چنگیز خان، تیمور، رنجیت سنگھ اوربابربادشاہ کادوربھی دیکھاہے،آرمی پبلک اسکول میں جوظلم ہواوہ اس خطےکی تاریخ نےکبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضیاءکی پالیسی ختم کرنا ہوگی،اگر پالیسی ختم نہ کی گئی تو ہزاروں اسکولوں میں ایسے واقعات ہوسکتے ہیں۔