پاکستان
22 دسمبر ، 2014

اٹامک انرجی کمیشن کو ایٹمی بجلی گھر کے منصوبوں پر کام کی اجازت

اٹامک انرجی کمیشن کو ایٹمی بجلی گھر کے منصوبوں پر کام کی اجازت

کراچی.......سندھ ہائی کورٹ نے اٹامک انرجی کمیشن کو کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کے منصوبوں پر کام کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے کراچی میں دو نئے ایٹمی بجلی گھروں کےخلاف درخواست نمٹا دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں دو نئے ایٹمی بجلی گھروں کےخلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں بنچ نے کی۔عدالت نے اٹامک انرجی کمیشن کو کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کے منصوبوں پر کام کی اجازت دے دی۔ پرویز ہود بھائی اور شرمین عبید چنائے نے ایٹمی بجلی گھروں کے تعمیر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :