22 دسمبر ، 2014
کراچی ........کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے میں الآصف اسکوائر کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق پولیس نے الآصف اسکوائرکےقریب تحریک طالبان کے کمانڈر کے ڈیرے پر چھاپا مارااور افغان بستی کےداخلی اورخارجی راستےسیل کردیے ، اس دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 7مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تھا،جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔