26 اپریل ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…بھاری بھرکم اورکئی انچ چوڑی ٹیلیفون ڈائریکٹریز کو ایک ہی جھٹکے میں پھاڑتے ہوئے دو ٹکڑے کردینا کوئی آسان کام نہیں ،لیکن اطالوی پہلوان کے لیے شایدیہ کام آسان ہی ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے ایک شو کے دوران اٹلی سے تعلق رکھنے والےCosimo Ferrucciنامی پہلوان نے دو منٹ کے قلیل وقت میں 33موٹی ٹیلیفون ڈائریکٹریز کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔صرف دو منٹ میں سب سے زیادہ ٹیلیفون ڈائریکٹریز پھاڑنے کی حیثیت سےFerrucciکا نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کرلیا گیا جبکہ اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈانہی کے نام تھا۔