26 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی… ایک بر طانوی 63سالہ معمر شخص نے سمندری قذاقوں سے متا ثر ہوکر 20سال کے عرصے میں ایک چار منزلہ رہائشی غار تیار کیا ہے ۔اس معمر شخص نےPirateتھیم غار کو مکمل طور پربحری قذاقوں کی رہائشی زندگی کو مدِ نظر رکھ کر بنایا ہے جس میں قابلِ استعمال توپیں، طوطے اور مگرمچھوں کے مجسمے،پرندوں کے گھونسلے،جہاز،بندوقیں جبکہ دلچسپی کیلئے ڈانس فلور اورآبشار بھی مو جود ہیں۔اسPirateتھیم غار کامالک قذاقوں کا ہی روپ دھار کر اس میں چہل قدمی کرتا اور سیاحوں کو اس کی سیر بھی کر واتا ہے۔