پاکستان
23 دسمبر ، 2014

عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، وزیر اعظم

عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، وزیر اعظم

اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، دہشت گردی میں ملوث عناصرکو نہ بھول سکتےہیں نہ ہی انہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میںانسداد دہشت گردی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔کسی بھی رنگ و نسل یا مذہب سے تعلق رکھنے والے ہر شہری کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔انٹیلی جنس معلومات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :