دنیا
25 جنوری ، 2012

امریکا: جارجین عدالت کاصدر اوباما کو پیش ہونے کا حکم

امریکا: جارجین عدالت کاصدر اوباما کو پیش ہونے کا حکم

اٹلانٹا … جارجیا کی ایک عدالت نے صدر کے عہدے کی اہلیت سے متعلق درخواست پر امریکی صدر بارک اوباما کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے ایک شہری جو کہ مارچ میں ہونے والے ابتدائی صدارتی ریاستی بیلٹ سے اوباما کا نام حذف کرانا چاہتا ہے نے اوباما کے امریکہ کے پیدائشی شہری ہونے سے متعلق درخواست دائر کی اور عدالت سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ پیدائشی امریکی نہیں تو کیا وہ امریکی صدر بننے کی اہلیت رکھتے ہیں؟۔ اس آئینی درخواست کے دائر ہونے کے بعد جارجیا کے ڈپٹی چیف جج مائیکل ملیحی نے اوباما کو اس ہفتے عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ صدارتی وکیل کی جانب سے صدر کے سمن جاری کرنے کے حکم کو واپس لینے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا اگرچہ یہ بات واضح نہیں کہ عدالت عہدے پر فائز صدر کو حاضری پر مجبور کر سکتی ہے کہ نہیں۔ اوباما کی مہم چلانے والے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ زیرسماعت نہیں آ سکے گا۔

مزید خبریں :