25 جنوری ، 2012
کوئٹہ … محکمہ صحت بلوچستان نے عاضہ قلب کیلئے استعمال ہونے والی دوائی کارڈیووسٹن سمیت سات ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔چیرمین کوالٹی میڈیسن اتھارٹی کو ان ادویات کی فوری نگرانی کا حکم دیدیا گیا۔صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت االلہ کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ لاہور میں غیر معیاری ادویات سے بڑے پیمانے پر اموات کے بعد محکمہ صحت بلوچستان نے عارضہ قلب کے لئے استعمال کی جانے والی سات ادویات کی فروخت پرفوری طورپر پابندی عائد کردی۔ان ادویات کے استعمال سے مریضوں کو ری ایکشن ہونے کا اندیشہ ہے، عصمت اللہ کاکڑ نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت بلوچستان و چیرمین میڈیسن کوالٹی کنڑول اتھارٹی نور الحق بلوچ اور صوبے میں تمام ڈرگ انسپکٹرز کوان ادویات کی فروخت پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔سیکرٹری صحت بلوچستان نے بتایا کہ جن ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ان میں کارڈیوویسٹن،سالپرین، زیفے نال،کونکیٹ،ایسوٹیب،ایسوربڈاور کلوپی ڈوگریل شامل ہیں۔