26 اپریل ، 2012
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہیوسف رضا گیلانی اب مجرم ہیں اخلاقی طور پر انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے۔تمام اپوزیشن متفق ہے کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے4سال میں جوعدالتی فیصلوں پرتماشا لگایااسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے توہین عدالت کے فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی ایم این اے کے طور پر بھی ایوان میں آنے کے اہل نہیں ہیں ،یہ کس منہ سے کہتے ہیں کہ عدالت کا سامنا کرتے ہیں،جب بینظیر بھٹوکو سزا ہوئی تو وہ 8 سال کیلئے ملک سے بھاگ گئی تھیں ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں لیڈر صرف الزام پر استعفیٰ دے دیتے ہیں،عدالتی فیصلے کے بعدپارلیمنٹ کے اندر اور باہر ردعمل کا اظہار کرینگے۔