انٹرٹینمنٹ
25 جنوری ، 2012

آل پنجاب گلوکاری مقابلہ ختم

آل پنجاب گلوکاری مقابلہ ختم

لاہور … لاہور میں گائیکی کا ٹیلنٹ متعارف کرانے کیلیے جاری آل پنجاب مقابلہ ختم ہوگیا۔ آخری روز غزل اور گیت گائیکی کی تین تین پوزیشنوں کیلئے نوجوان گلوکاروں نے فن کے جوہردکھائے۔الحمرا آرٹ سنٹر میں جاری دو روزہ گائیکی مقابلے کے دوسرے روز غزل اور گیت گائیکی کے مقابلے ہوئے۔ پروگرام میں سائرہ نسیم ، حمیرا ارشد ، حامد علی خان، انور رفیع ، عبدالروٴف نے جج کے فرائض انجام دئیے۔غزل گائیکی میں علی اشتیاق پہلے ،صنم ذوالفقار دوسرے اورغلام علی تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ گیت گائیکی میں کاشف علی اول ،احسن عزیز دوسر اور ثقلین جاوید تیسرے نمبر پر رہے۔پروگرام کے آخر میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے سنگرز کو اعزازی شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔ چاروں ججز نے بھی گائیکی سے محفل کو رونق بخشی۔روایتی موسیقی سے سجی اس محفل میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے گائیکی مقابلے کو نوجوان فنکاروں کیلیے سنگ میل قرار دیا۔

مزید خبریں :