27 دسمبر ، 2014
لندن.......... زیر سمندر تیراکی کیلئے جانے والے تیراکوں کو اکثر اوقات آبی حیات کی جانب سے حملے کا خطرہ ہوتا ہے لیکن یہاں تو اس تیراک کو دوست مل گیا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بین برول نامی تیراک زیر سمندر تیراکی کیلئے گیا تو وہاں اسے ایک دریائی بچھڑا اچھے موڈ میں نظر آگیا۔ تیراک نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور چند ہی لمحوں میں دریائی بچھڑے کو اپنا بہترین دوست بنا ڈالا۔ دریائی بچھڑے نے بھی تیراک کی محبت کا بھرپور جواب دیا اور اسے پیار کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔