27 دسمبر ، 2014
دبئی ......... یوں تو دنیا بھر کے ڈاکٹرز سگریٹ نوشی کو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں لیکن انہوں نے تو اپنے ساتھ ساتھ پالتو اونٹ کو بھی اس لت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ پالتو اونٹ اپنے مالک کو سگریٹ پیتا دیکھ کر خود بھی سگریٹ نوشی کی بری عادت کا شکار ہوگیا ہے اور سگریٹ کے کش لگا کر اپنی گردن اوپر کی جانب کر کے دھواں بھی چھوڑتا ہے۔ پالتو اونٹ کا مالک بھی خوشی خوشی اسے روزانہ سگریٹ پلاتا ہے کیونکہ اسے اب نیا ساتھی جو مل گیا ہے۔