26 اپریل ، 2012
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے ملتان میں پی پی امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بھٹی کی کامیابی پی پی اور آپ کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ کسی بھی دوسرے فیصلے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو عوامی عدالت میں ہمیشہ فتح ملی ہے، ملتان میں پی پی امیدوار عثمان بھٹی کی کامیابی پارٹی اور قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔