26 اپریل ، 2012
اسلام آباد…اسامہ بن لادن کو سعودی عرب منتقل کرنے کے لیے انتظامات اپنے آخری مراحل میں ہے، اور خاندان کو لینے کے لیے ایک چھوٹی بس اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس پہنچ چکی ہے۔اب سے کچھ دیر بعد یہ بس اسامہ کے خاندان کے تمام افراد کو لیکر بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ روانہ ہوگی۔جیو نیوز کے نمائندے سبوخ سید کے مطابق اس بس پر چادر ڈالی گئی ہے تاکہ بس میں موجود لوگوں کو دیکھا نہ جاسکے۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر بھی ائیر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں اور سعودی عرب سے آنے والا جہاز ائیرپورٹ پر بالکل تیار ہے۔جبکہ سیکٹر جی سکس اور ائیرپورٹ جانے والے راستوں ائیر پورٹ پر بھی انتہائی سخت سکیورٹی ہے۔