پاکستان
29 دسمبر ، 2014

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے باکسر عامر خان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف  سے باکسر عامر خان کی ملاقات

راولپنڈی.......پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے، عامر خان نے مسلح افواج اور سانحہ پشاور کے شہدا کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باکسر عامر خان نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹر ز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عامر خان نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ عامر خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو پرامن ملک بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔عامر خان نے اس موقع پر آرمی چیف سے ملاقات کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ عامر خان سانحہ پشاور کے بعد پاکستان آئے ہیں تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

مزید خبریں :