29 دسمبر ، 2014
دبئی......لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ کو انٹرپول نے گرفتار کیا،عزیربلوچ مسقط سے براستہ سڑک دبئی آتے ہوئے گرفتار ہوا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ کو انٹرپول نے مسقط سے براستہ سڑک دبئی آتے ہوئے گزشتہ روزگرفتار کیا۔انٹر پول کی جانب سے عزیر بلوچ کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ عزیر بلوچ کے پاس گزشتہ سال سے ایرانی شہریت ہے۔ ایرانی پاسپورٹ میں عزیر بلوچ کا نام عبدالغنی درج ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ اُس کی حوالگی ایرانی یا پاکستانی حکام کو کی جائیگی ۔عزیر بلوچ کی مسقط دبئی سرحد پر گرفتاری کی تصدیق سیکیورٹی حکام نے کردی ہے۔حکام کے مطابق امید ہے ایک سے دو دن میں قانونی کاغذات پورے ہونے پر اسے پاکستان لایا جائے گا۔