29 دسمبر ، 2014
پشاور...... پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعظم اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے چیف جسٹس پر الزام ثابت نہ ہونے پر درخواست گزار شاہد اورکزئی کو چوبیس گھنٹے کی سزا سنا دی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے الزام عائد کیاتھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے کہنے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے انکے بھائی کے قتل کیس میں مداخلت کی۔عدالت نے اس پر بیرسٹر وقار سے معاونت طلب کی ،جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا اختیار ہے کہ وہ کیس کسی بھی جج کو بھیج سکتے ہیں۔ عدالت نے الزام ثابت نہ ہونے پر درخواست گزار کو حکم دیا ہے کہ وہ معافی مانگ لیں یا کیس واپس لےلیں، تاہم شاہد اورکزئی نے ایسا نہ کیا جس پر عدالت نے شاہد اورکزئی کو چوبیس گھنٹے قید کی سزا سنادی ۔شاہد اورکزئی نے 1997میں اپنے بھائی کے قتل میں وزیر اعظم نواز شریف اور انکے بھائی کو نامزد کیاتھا تاہم وہ کوہاٹ کی مقامی عدالت میں کیس ثابت نہ کرسکےجس کے بعد شاہد اورکزئی نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔