29 دسمبر ، 2014
اسلام آباد........اسلام آباد ہائی کورٹ نےممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے،حکم نامہ جسٹس نورالحق قریشی نےتحریرکیاجو 2صفحات پرمشتمل ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی کو10 لاکھ روپےکےضمانتی مچلکے داخل کرنے کا حکم دیتے ہو ئے درخواست گزار کو ہر پیشی پر عدالت حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ وفاق کو 15 جنوری تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔