30 دسمبر ، 2014
اسلام آباد...... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کو اپنے اتحاد کے ذریعے تنہا کر دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سب متحد رہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزرا اور سیاسی قانونی مشیر شریک ہیں۔ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جن دہشت گردوں نےہمارے بچوں کومارا ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عدم اتفاق کے پیغام سے شہدا کو دھوکا نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ نفرت اور پُر تشدد عناصر کے ساتھ ہے اورہم بطور قوم ان عناصر کے خلاف جنگ جیتیں گے۔